شکرانہ نواں پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ اسلام آبادی کا شکریہ

  • last month
سیرت النبی پر میری کتاب محسن عالمین صلی اللہ علیہ وسلم اکتوبر 2021ء میں طبع ہوئی تھی۔اس کے تین حصے ہیں۔ پہلے حصے میں رسائل و اخبارات بالخصوص روز نامہ جنگ پاکستان میرے سیرت نبوی علی صاحبھا التحیہ والسلام پر شائع شدہ خاص خاص مضامین ہیں ۔ دوسرے حصے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عدل کے بارے میں تعلیمات نظمیہ انداز میں پیش کی گئی ہیں اور تیسرے حصے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تین معاہدات اور خطبہ حج الوداع مع ترجمہ درج ہیں۔
آس کتاب خاص طور پر عدل نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں میری طرف سے ملک ممتاز دینی،علمی و ادبی شخصیات سے ان کی گراں قدر آراء کی گزارش کی گئی تھی جسے انہوں نے قبول فرمایا اور اپنی اپنی رائے سےنوازا۔ اب شکرانہ کے عنوان کے ذیل میں ان کافردا فردا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھا گیا یہ پروگرام اسی ضمن میں ہے جس میں پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ اسلام آبادی کا شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔
اللہ تعالی ہم سب سے راضی رہے۔ آمین یا الہ العالمین۔
والسلام علیکم

Category

📚
Learning

Recommended