شکرانہ چھٹا پروگرام بحوالہ کتاب محسن عالمین صلی اللہ علیہ وسلم و عدل نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم- پروفیسر ڈاکٹر صاحب زادہ ساجد الرحمان کا شکریہ

  • 10 days ago
شکرانہ- چھٹا پروگرام
سیرت النبی پر میری کتاب" محسن عالمین صلی اللہ علیہ وسلم" اکتوبر 2021ء میں چھپی تھی. جس کے تین حصے ہیں. پہلا حصہ میں رسائل و اخبارات میرے سیرت نبوی علٰی صاحبھا الصلوۃ والتحیۃ پر شائع شدہ خاص مضامین دوسرے حصہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عدل کے بارے میں تعلیمات کا نظمیہ انداز میں پیش کیا جانا اور تیسرے حصے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غیر مسلموں سے تین معاہدات اور خطبہ حجۃ الوداع مع ترجمہ درج ہیں۔
آس کتاب خاص طور پر عدل نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں میری طرف سے ملک کی ممتاز دینی،علمی و ادبی شخصیات سے ان کی گراں قدر آراء کی گزارش کی گئی تھی جسے انہوں نے قبول فرمایا اور اپنی اپنی رائے سےنوازا۔ اب شکرانہ کے عنوان کے ذیل میں ان کافرداً فرداً شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھا گیا، یہ چھٹا پروگرام اسی ضمن میں ہے جس میں محترم پروفیسر ڈاکٹر صاحب زادہ ساجد الرحمان کا شکریہ ادا کیاگیا ہے۔ اللہ تعالٰی ہم سب سے راضی رہے۔ آمین یا اٰلہ العالمین۔
والسلام علیکم

Recommended