اسلامی تقویم کا چوتھا پروگرام- اسلامی ہجری تقویم کا آغاز اور ہجرت کی اہمیت

  • 5 days ago
ہجرت کا مفہوم و اہمیت

اسلامی سال (ھجری تقویم / کیلنڈر) کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کو ہجرت کے واقعہ سے منسوب ہونے سے ہجرت کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔
ہجرت کا ذکر قرآن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال میں بھی ملتا ہے۔
لغوی اعتبار سے ہجرت ترک وطن کو کہتے ہیں جس کی مختلف صورتوں کی بنا پر کئی اقسام ہیں۔ کبھی کسی دنیوی مقصد جیسے کاروبار یا ملازمت کی نیت سے، بعض اوقات امن و امان کی ناپیدگی کے سبب اور کبھی اپنے دین و ایمان کی حفاظت کے لئے۔شریعت میں ہجرت ترک معاصی کا نام بھی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: المہاجر من ھجر ما نہی اللہ عنہ۔
اہل علم ہجرت کی تین اقسام بتاتے ہیں:
ہجرت لغوی ، ہجرت عرفیہ اور ہجرت حقیقیہ شرعیہ ۔
ان کے علاوہ اور بھی اقسام ہیں ۔
اللہ تعالی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی روشنی میں اللہ ہی کی ماننے اور غیر اللہ سے انکار اور چھٹکارے کی دولت و نعمت سے نوازے۔ آمین یا الہ العالمین۔
والسلام علیکم

Recommended