کوٹ مومن — (میڈیا رپورٹر) دنیائے اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی انسانیت کی فلاح کے لیے معروف ترین شعبے FGRF اور ریسکیو 1122 کے باہمی اشتراک سے تحصیل کوٹ مومن میں شاندار شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
شجر کاری مہم میں ممبر پنجاب ایڈوائزری کمیٹی ، سینئر وائس پریزیڈنٹ شمالی پنجاب انصر اقبال ہرل نے خصوصی شرکت کی۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر رانا مبشر علی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دعوت اسلامی شجر کاری مہم 02 ستمبر2022 تک جاری کھے گی ۔ اِس شجرکاری مہم کے تحت اسکول، کالجز ،سرکاری اور پرائیویٹ آفس وغیرہ( جہاں پودوں کی حفاظت کا نظام موجود ہو)میں اجازت لے کر کوٹ مومن کی خوبصورتی اور آب و ہوا کو بہتر بنانے کے لئے FGRF دعوت اسلامی کے گرین پاکستان نظریہ کے تحت بھرپور شجر کاری کی جائے گی۔
اس موقع پر گفت گو کرتے ہوئے انصر اقبال ہرل نے دعوت اسلامی FGRF اور ریسکیو 1122 کی انسانیت کی فلاح کے لیے جاری خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ہرممکن تعاون اور عملی اقدامات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

Category
🗞
News