• 2 years ago
جھنگ (خالد شہزاد، اعزازی رپورٹر)—ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی مقتول صحافی محمد یونس نومی کے گھر آمد، ڈی پی او نے ورثا سے اظہار تعزیت کیا اور انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر ڈی پی او جھنگ نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ محمد یونس نومی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر خالد شہزاد نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ایس پی انوسٹی گیشن عثمان منیر سیفی، ڈی ایس پی CIA، ایس ڈی پی اووز سرکل شورکوٹ و احمد پورسیال کے ہمراہ مقتول صحافی محمد یونس نومی کے گھر پر اُن کے ورثا سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔ ڈی پی او جھنگ نے مقتول صحافی کے بچوں سے بھی ملاقات کی۔

محمد راشد ہدایت نے مقتول صحافی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں محمد یونس نومی کی فیملی کے ساتھ اظہار تعزیت کےساتھ ساتھ انصاف فراہم کیے جانے کی یقین دہانی کروانے کے لیے آئے ہیں۔ پولیس قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ہمہ وقت سرگرداں ہے، پولیس کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گیں اور بہت جلد مرکزی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

بعد ازاں ڈی پی او جھنگ کی سربراہی میں ایس پی انوسٹی گیشن جملہ ایس ڈی پی اووز، تفتیشی افسران اور ریڈ ٹیموں کی اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے کیس کے حوالے سے پیش رفت بارے ڈی پی او کو بریف کیا۔ ڈی پی او جھنگ نے کیس کی نوعیت کا جائزہ لیتے ہوئے اِسے جلد از جلد حل کرنے اور نئی پیش رفت سے فوری باخبر رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

Category

🗞
News

Recommended