• 2 years ago
کھوئی رٹہ (طارق محمود آفاقی، میڈیا رپورٹر) — پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے چیرمین صاحبزادہ محمد ذوالفقار نے اپنے وڈیو پیغام میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کی طرف سے پیپلز پارٹی کے بزرگ سیاست دان چوہدری لطیف اکبر کے خلاف غلط زبان کے استعمال کی مذمت کر دی۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے ویڈیو پیغام میں صاحبزادہ محمد ذوالفقار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بازاری زبان کا استعمال کرکہ ریاست کے تقدس کے برعکس گفت گو کی ہے۔ ہم اُن کے اِس گھٹیا روئیے پر بھر پور مزاحمت کرتے ہیں ۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری بیس کیمپ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
صاحبزادہ محمد ذوالفقار نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک شخص یا گروہ کا نام نہیں بلکہ نظریاتی لوگوں کا مجموعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ واصف علی واصف کا قول ہے کہ ”تکبر کا نشہ ہمیشہ ٹوٹتا ہے“ اور موجودہ وزیراعظم (آزاد کشمیر) کا بات کرنے کا
یہ طریقہ انتہائی کم ظرفی کی غمازی کرتا ہے۔

Category

🗞
News

Recommended