سیالکوٹ (یاسر سیالکوٹی،میڈیا رپورٹر) سابقہ وفاقی وزیر و مرکزی رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیال کوٹ میں پی ٹی آئی کےاین اے-66 کی یونین کونسلز بھڑتھ ، بوتھ اور کھروٹہ سیداں سوشل میڈیا ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور ان کی خدمات کو سراہا اور حلقہ کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔
نمائندہ پاک ایشیاء ٹی وی چینل کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان جو حقیقی آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اس جنگ کو سوشل میڈیا و ڈیجیٹل میڈیا پر آپ لڑتے ہیں اور ساتھ حلقہ کی عوام کے سیاسی و سماجی مسائل کو بھی پارٹی قیادت تک پہنچاتے ہیں تاکہ این اے 66 کی عوام کے مسائل بھی حل ہو سکیں آپ نوجوان پارٹی و حلقہ این اے 66 کا وہ اثاثہ ہیں جن کی خدمات کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور نہ کیا جائے گا۔

Category
🗞
News