• 2 years ago
بہاول نگر (راشد بھٹی، بیوروچیف ) — ڈی پی او فیصل گلزار نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق منڈی مدرسہ تھانہ میں کھلی کچہری منعقد کی جہاں انہوں نے سائلین کے مسائل سُنے اور اُن کے حل کے لیے احکامات بھی جاری کیے۔

یاد رہے کہ عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاہے۔ پاک ایشیا ویب چینل کے بیوروچیف راشد بھٹی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او فیصل گلزار نے اِس موقع پر کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو اُن کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

کھلی کچہری میں مقامی ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاؤل نگر نے کھلی کچہری میں موجود شہریوں کی درخواستوں کابغور تفصیلی جائزہ لیا اور اُن کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پیچیدہ معاملات کے حل کے لیے ایس ایچ او کو میرٹ پر کارروائی کر نے کے احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاؤل نگر فیصل گلزار کا کہناتھا کہ کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو اُن کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نا رکھی جائے گی، تھانہ کی سطح پر ہر صورت مظلوموں کی داد رسی کی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر احساس تحفظ کی فضا کو تقویت دی جائے گی۔

Category

🗞
News

Recommended