• 2 years ago
جتوئی (عدنان فریدی، میڈیا رپورٹر) — مرکزی جامع مسجد نوریہ فریدیہ میں بعد نماز مغرب استقبال چاند ربیع الاول کا شان دار جلوس برآمد ہوا۔

جلوس چوک نوریہ فریدیہ، چوک خواجہ فرید (چوک کمہاراں والہ )، کربلا روڈ، چوک فاروق اعظم اور کلمہ چوک سے ہوتا ہوا چوک نوریہ فریدیہ جتوئی پر اختتام پذیر ہوا جبکہ چوک نوریہ فریدیہ میں دعا اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔

جلوس میں سیاسی اور سماجی شخصیت نے شرکت کی جن میں ممبر امن کمیٹی صاحب زادہ نوید احمد فریدی،افضل لاڑ فریدی ، محمد فہیم رضا قادری اور خالد لاڑ فریدی کے شرکت کی۔

Category

🗞
News

Recommended