شکرانہ - تیسرا پروگرام بحوالہ کتاب محسن عالمین صلی اللہ علیہ وسلم و عدل نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم

  • 14 days ago
شکرانہ تیسرا پروگرام- سیرت النبی پر میری کتاب" محسن عالمین صلی اللہ علیہ وسلم" اکتوبر 2021ء میں چھپی تھی. جس کے تین حصے ہیں. پہلے حصے میں رسائل و اخبارات بالخصوص روز نامہ جنگ پاکستان میرے سیرت نبوی علٰی صاحبھا الصلوۃ والتحیۃ پر شائع شدہ خاص خاص مضامین ہیں ۔ دوسرے حصے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عدل کے بارے میں تعلیمات نظمیہ انداز میں پیش کی گئی ہیں اور تیسرے حصے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غیر مسلموں سے تین معاہدات اور خطبہ حجۃ الوداع مع ترجمہ درج ہیں۔
آس کتاب خاص طور پر عدل نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں میری طرف سے ملک کی ممتاز دینی،علمی و ادبی شخصیات سے ان کی گراں قدر آراء کی گزارش کی گئی تھی جسے انہوں نے قبول فرمایا اور اپنی اپنی رائے سےنوازا۔ اب شکرانہ کے عنوان کے ذیل میں ان کافرداً فرداً شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھا گیا، یہ پروگرام اسی ضمن میں ہے۔ شکرانہ کے سلسلہ میں یہ تیسرا پروگرام ہے۔
اللہ تعالٰی ہم سب سے راضی رہے۔ آمین یا اٰلہ العالمین۔
سنئیے، سبسکرائب اور شیئر کیجئے ۔ شکریہ
والسلام علیکم

Recommended