عدل نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم-پیغام7

  • last month
الحمد للہ، عدل نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کےحوالے سے پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے۔ عدل کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے حوالے سے معاشرہ کے تقریبا 50 کے قریب شعبوں سے وابستہ افراد کو ان کے کام کی نوعیت کے اعتبار سے ایک جملہ/مصرعہ/بند پر مشتمل پیغام دیا جارہا ہے۔ پہلی تیس مخمسات (1 تا 30) میں عدل رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بات ہوئی ۔ سلسلہ نمبر 31 اور 32 فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریح پر مشتمل ہے۔ اس کے بعد سلسلہ نمبر 33 سے عدل نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل شدہ تعلیمات و افکار کو فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے معاشرہ کے ہر فرد کے نام پیغامات دیئے جارہے ہیں۔ یہ تمام پیغامات سلسلہ 33 ہی کی ذیلی کڑیاں ہیں۔اسی سلسلہ کی یہ ساتویں کڑی یا پیغام ہے۔آج کے پروگرام میں عدل کے لئے پانچ اہم معاشرتی اکائیوں جو معاشرے کی ذہن سازی کرتے ہیں کو موضوع سخن بناتے ہوئے ان میں سے ہر ایک کو اس کی ذمہ داری کے حوالے سے پیغام دیا گیا ہے ۔
سنئیے،دیکھئے ،سبسکرائب اور شیئر کیجئے پیغام نمبر 7
شکریہ،
والسلام علیکم

Recommended