عدل نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مختلف انسانی رویوں آور افراد کے نام سلسلہ پیغامات-پیغام13

  • last month
محترم قارئین و ناظرین!
بتایا جا چکا ہے کہ حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے واضح پیغام ملتا ہے کہ معاشرے کے ہر شعبہ سے وابستہ ہر فرد اس سے متعلق ذمہ داری/ امر کے بارے میں جواب دہ ہے۔
معاشرتی نظام کی مختلف جہتیں اور پَرتیں ، انسان کی قدم قدم بدلتے ہوئے حالات میں ہر دم بدلتی ہوئی کیفیت اور مختلف تقاضے حیاتِ انسانی کا لازمی جُزو ہیں، ان سے مُفر ممکن نہیں، البتہ اصلاح اور محتاط روّیہ کی گنجائش فطرت کی طرف سے بہر طور ودیعت شدہ ہے۔
زیرِ نظر پیغام نمبر تیرہ (13) سماج میں باہمی تعلقات کی خوش گوار جہات سے متعلق امور اور روّیوں میں مضبوطی اور روشن روشوں کو مزید تقویت دینے کی طرف اشارہ ہے
اللہ تعالٰی اس پیغام(نمبر 13) میں شامل رہنمائی کے روشن اصولوں پر عمل کی توفیق عطا فرما تے ہو ئے ہمارے اعمال قبول فرمائے اور ہم سب سے راضی رہے ۔آمین یا الہ العالمین
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ

Recommended