• 3 years ago
راول پنڈی(احسان الحق، میڈیا رپورٹر) — نوجوان محمد طاہر حسین کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا، ملزمان موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔

پاک ایشیا ویب چینل کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق احسان فرید الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے نوجوان بھانجے ”محمد طاہر حسین“ کو راول پنڈی کی عباسی مارکیٹ میں تشدد کرنے کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب چینل ”احسان الحق“ نے خبر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان مقتول نوجوان طاہر حسین کو 2دن قبل کمرہ میں تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے بعد بھاگ گئے اور جاتے ہوئے موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔

مقتول طاہر حسین کے لواحقین کے مطابق دنیا فانی سے کوچ کر جانے والے نوجوان طاہر کو پرندوں سے بیحد پیار تھا ۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس معاملہ کا نوٹس لے کر پولیس کو ملزمان کو جلد گرفتار کر کے اُن کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Category

🗞
News

Recommended