جھنگ (خالد شہزاد، میڈیا رپورٹر) بجلی کے بلوں پر ٹیکسوں کی بھرمار پر شہریوں کا احتجاج، شکرگنج شوگرمل کے سامنے شہریوں نے روڈ بلاک کردیا۔
پاک ایشیا ویب چینل کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقہ میں اڈا بھون پر بجلی بلوں کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج ہو گئے اور موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
شہریوں کا کہنا تھا کے اگر اضافی ٹیکس فی الفور واپس نہ لیے گئے تو ہم بِل بھی جمع نہیں کروائیں گے اور مزید احتجاج کریں گے۔
احتجاج کی وجہ سے سڑک پر رش ہونے سے سڑک پر سفر کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

Category
🗞
News