• 3 years ago
پاک پتن (عبدالجبار، میڈیا رپورٹر)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ایم این اے پاک پتن مسلم لیگ (ن) میاں احمد رضاخان مانیکا کو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی منتخب کیے جانے کی خوشی میں لیگی کارکنان نے جشن منایا ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی بھی کی۔

اس موقع پر لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ میاں احمد رضا مانیکا جیسے دلیر نڈر لیڈر کو ذمہ داری دینا خوش آئندہ ہے۔ میاں رضا مانیکا پارٹی قائدین کے شانہ بشانہ مسلم لیگ (ن) کی یک جہتی اور مظبوطی کے لیے ہمیشہ کام کریں گے اور پاک پتن کو مسلم لیگ (ن) کا مظبوط قلعہ بنائیں گے۔

#PAKasia #PAKasiaTV #PAKasiaNews #BreakingNews #NewsUpdate #Pakpattan #PMLN #MianAhmadRazaKhanManika #Manika # NationalFoodSecurity

Category

🗞
News

Recommended