• 3 years ago
حب (شبیر احمد سولنگی، میڈیا رپورٹر) پبلک ہیلپ آرگنائزیشن لسبیلہ (پھول پاکستان) کی ٹیم کا ہمدرد فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے لسبیلہ پریس کلب حب کے سامنے بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ میں سیلاب زدگان کےلیے جمع کیا گیا سامان حوالے کیاگیا۔

پاک ایشیا ویب چینل کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہمدرد فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلیے لگائے گئے کیمپ میں پھول پاکستان کی ٹیم کی جانب سے متاثرین کے لیے امدادی سامان ہمدردفاؤنڈیشن کی ٹیم کےحوالے کیا گیا ۔ سماجی تنظیم پھول پاکستان کے سی ای او غلام حسین نے ہمدردفاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کے کام کی تعریف کی اور کہاکہ پھول پاکستان کی ٹیم کامقصد خدمت خلق ہے۔ پھول پاکستان کی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ ہمدرد فاؤنڈیشن کے پاس مزید ڈونیشن اور سامان ہو جنہیں وہ مستحق افراد تک پہنچا سکیں کیونکہ انسانیت کی خدمت ہم سب کافرض ہے۔

اس موقع پر سماجی تنظیم پھول پاکستان کے نائب صدرامیرحمزہ شاھوانی، جنرل سیکرٹری بلال احمدشیخ،فناس سیکرٹری غلام مصطفٰی قلندرانی،ایڈوئزغلام مرتضٰی گورگیج،سیف اللہ سولنگی اور سیکرٹری اطلاعات ونشریات محمدحنیف آچرہ بھی موجودتھے۔

Category

🗞
News

Recommended