• 3 years ago
خیرپور مِیرس (صدام گُل مہرانی، میڈیا رپورٹر) تحصیل نارا چونڈکو میں مسلسل72 گھنٹے بارش برسنے سے نارا گیٹ کے قریب علی آباد مہرانی گاؤں کے گھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئےہیں۔

پاک ایشیا ویب چینل کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں اور بارش کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے اور مسلسل برسات کے وجہ سے ہر طرف تباہی مچ گئی ہے۔ دوسری جانب گاؤں غلام محمد بھنبرو اور آس پاس کے علاقوں میں مسلسل برسات کے وجہ سے کچے اور پکے مکان گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔ جبکہ ہلاک مویشیوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔

تحصیل نارا میں 90 فیصد لوگ کھلے آسمان تلے بے یارو مددگارحکومتِ وقت کی جانب سے مدد کے منتظر ہیں۔ سڑکوں پر 3سے 4 فُٹ تک پانی آگیا ہے یہاں تک کہ علاقہ مکینوں کو گھریلو سامان نکالنے میں بھی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آنے جانے کےتمام راستے مسدود ہو چکے ہیں۔

حکومت کی داد رسی کے منتظر ہیں۔ یاد رہے کہ اِن افراد کےکھانے پینے اورراشن کا سامان سیلابی پانی کی نظر ہو چکا ہے۔

جبکہ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ،نودارِدصحافی صدام گل مہرانی کا گھر بھی مسلسل برساتوں کے وجہ سے بارِش کی نظر ہو گیا ہے۔

https://pakasiatv.blogspot.com/2022/08/72.html

Category

🗞
News

Recommended