• 3 years ago
پھالیہ (علی زین، میڈیا رپورٹر) پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤ الدین تسنیم علی نے ڈفر فاریسٹ میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح پلکن پودا لگا کر کیا۔ اِس موقع پر شجر کاری مہم کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

مہم میں شریک افراد سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ٰ پنجاب محمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ درخت ہماری نئی نسل کے دوست ہیں۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر علی زین نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ کرہِ ارض کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے موسمی تغیرات کو شجرکاری کے ذریعے ہی روکا جاسکتا ہےاِس لیے نئی نسل کو درختوں اور پودوں سے پیار کی ترغیب دی جائے۔

جبکہ ڈپٹی کمشنر تسنیم علی نے شرکاء کو شجر کاری کے حوالے سے متحرک کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ مون سون بارشیں شجرکاری کیلئے انتہائی موزوں ہیں اِس لیے اُن کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ جنگلات کے رقبے میں اضافہ کرکے ماحولیاتی آلودگی اور پانی کی قلت کے بحران سے باآسانی نمٹا جاسکتا ہے ۔

اِس موقع پر ڈی او فاریسٹ رانا محمد اکرم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال ضلع منڈی بہاوالدین کیلئے مون سون شجرکاری مہم کا ٹارگٹ 9لاکھ 85ہزار مقرر کیا گیا ہے جس میں سے 8لاکھ 78ہزار پودے محکمہ جنگلات لگائے گا جبکہ باقی پودے دیگر متعلقہ محکمے لگائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا، سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، ڈی او فاریسٹ رانا محمد اکرم، لیاقت علی بھٹی، سابقہ چئیرمین یوسی بھوآحسن اور محکمہ جنگلات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہل کاربھی اس موقع پر موجود تھے۔

#PAKasia #PAKasiaTV #BreakingNews #CleanAndGreenPakistan #MonsoonPlating #Phalia #Pakistan

https://pakasiatv.blogspot.com/2022/08/blog-post_95.html

Category

🗞
News

Recommended