MATIARI: Severe flooding in the Indus River due to rain has caused havoc, the administration is missing

  • 2 years ago
مٹیاری (جواد اختر میمن، میڈیارپورٹر) — دریائے سندھ میں بارش کے باعث شدید طغیانی نے تباہی مچا دی۔ پانی نے سڑکوں اور گلیوں کو تالاب بنا دیا جبکہ پبلک ہیلتھ اور ٹاؤن انتظامیہ عوام کی مدد کرنے کی بجائے دفتروں کو تالا لگا کر نو دو گیارہ ہو گئے۔

ضلع مٹیاری میں بارش نے تبائی مچادی ، بارش کے باعث دریاے سندھ میں طغیانی کی وجہ سے پانی سڑکوں پر آگیا ہے جس سے شہر اور ارد گرد علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منطر پیش کر رہی ہیں۔ ہالا ، پرانا ہالا ، سعیدآباد اوربھٹ شاہ سمیت مختلف دیہاتوں میں تیز بارش کے باعث گٹر اُبل پڑے ہیں جس کےباعث گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں میں آگیا ہے۔ شہری شدید پریشان ہیں اور اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر جواد اختر میمن نے ٹاؤن انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی عوام دشمنی اور نااہلی کے حوالے سےبتایا کہ انتظامیہ کی بات کی جائے تو دونوں محکموں کی انتظامیہ عوام کی مدد کرنے کی بجائے دفتروں کا تالا لگا کر مکمل طور پر غائب رہی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کو روزمرہ کی اشیاءِ خوردونوش لینے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کاروباری نظام درہم بھرہم ہو چکا ہے۔ نمازیوں کو مساجد میں نماز ادا کرنے کے لیے صاف راستہ ملنا دشور ہو چکا ہے۔ جگہ جگہ گھٹنوں سے اوپر پانی دوکانوں اورگھروں کے اندر داخل ہوگیا ہے اورشہری اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے میں مصروفِ عمل دکھائی دے رہے ہیں۔

کئی مقامات پر بارش کے باعث کچے گھروں کی چھتیں اور دیواروں کے گرنے کے علاوہ جانی اور مالی نقصانات کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہیں۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی اور ٹاؤن انتظامیہ کی کوتاہی کا جلد از جلد نوٹس لے کر متاثرہ علاقوں سے کھڑے پانی کا انخلاء کروایا جائے اور بیماریوں سے بچاو کے لیے سپرے چھڑکوانے کے ساتھ ساتھ شہریوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ شہریوں اور کاروباری افراد کے نقصان کا ازالہ بھی کیا جائے۔

Recommended