چونڈکو (صدام گُل حسین مہرانی، میڈیا رپورٹر) تحصیل نارا ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر اور ٹاؤن افسر کی مبینہ بدعنوانی، ملازمین کی تنخواہوں سے کروڑوں روپے کا غیر قانونی غبن کا انکشاف ۔
پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”صدام گُل مہرانی“نے کرپشن سکینڈل کے بارئے میں اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر اور ٹاؤن آفیسر کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہواہے ۔ ایڈمنسٹریٹر اور ٹاؤن آفیسر ناجائز کٹوتیاں کرکے ملازمین کے حقوق غصب کرنے لگےجس سے ملازمین بہت پریشان ہیں۔ایڈمنسٹریٹرز اور ٹاؤن افسران کے اثرورسوخ کے باعث ملازمین اُن کے سامنے بے بس ہو گئےہیں۔ افسران کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف آواز اٹھانے پر ملازمین کو تنخواہیں روکنے اور نوکریوں سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ ملازمین نے افسران کی ملی بھگت کے خلاف متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر عبدالحسین گھانگھرو اور ٹاؤن آفیسر زاہد کمبوہ ناری تعلقہ کی ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین سے ملی بھگت کر کے اُن کی تنخواہوں سے ماہانہ لاکھوں روپے کا غبن کر رہے ہیں جبکہ ایڈمنسٹریٹر اور ٹاؤن آفیسر لاکھوں روپے لے رہے ہیں۔ ٹاؤن ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ پیسے وصول کیے جاتے ہیں۔
کروڑوں کی کرپشن میں انکشاف ہوا ہےکہ ایڈمنسٹریٹر اور ٹاؤن افسران مبینہ طور پر مستقل کام کرنے والے غریب ملازمین کی تنخواہوں سے پانچ سے دس ہزار کاٹ رہے ہیں۔ ملازمین اُن کے سامنے بے بس ہیں اور اگر کوئی ملازم تنخواہ سے کٹوتی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اس کی تنخواہ بند کرنے اور اسے نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر ایک ملازم نے پاک ایشیا ویب چینل کو بتایا کہ ٹاؤن کمیٹی الیکشن کے ایڈمنسٹریٹر عبدالحسین گھانگھرو اور ٹاؤن آفیسر زاہد کمبوہ ٹاؤن میں کام کرنے والے 350 کے قریب ملازمین کی تنخواہوں میں سے پانچ سے دس ہزار مختلف حیلے بہانوں سے کاٹ لیتے ہیں۔ کٹوتی کا یہ سلسلہ ہر ماہ فی ملازم کئی سالوں سے جاری ہے لیکن کوئی بھی ایڈمنسٹریٹر یا ٹاؤن کے اہل کاروں کے خلاف بولنے کو تیار نہیں ہے کیونکہ اگر کوئی بھی ملازم اِن دونوں ظالموں کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو وہ نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ اپنا نام ظاہر نا کرنے والےشخص کا کہنا تھا کہ اِس شدید مہنگائی میں ہماری تنخواہوں میں سے کٹوتی کرنا ہمارے بچوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔ معمولی تنخواہ سے گھر چلانا بہت مشکل ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا دونوں ظالم افسران سے فریادکی لیکن انہیں کوئی رحم نہیں آیا۔

Category
🗞
News