وہاڑی (میڈیا رپورٹر) — دریائے ستلج ہیڈ اسلام کی حدود میں نچلے درجے کا سیلاب، ضلعی انتظامیہ تاحال فلڈ کنٹرول روم سمیت کوئی بھی اقدامات نہ کرسکی۔
وہاڑی میں دریائے ستلج ہیڈ اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب پہنچ گیا مگر ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش میں مزے لینے لگی۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مون سون کی بارشوں کے ساتھ ہیڈ اسلام کی حدود میں نچلے درجے کے سیلاب آجانے کی وجہ دریا کے پیٹ میں موجود رہائشی علاقے اور سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آنے کا بھی امکان ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی مبینہ نااہلی اور غفلت کے باعث تاحال دریائی اور سیلابی علاقوں کو خالی کروانے اور دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے۔
جبکہ دوسری طرف سے اچانک بڑے پیمانے کا سیلاب آجانے سے بھاری جانی و مالی نقصان کا بھی خدشہ ہے ۔ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تاحال ڈپٹی کمشنر آفس میں فلڈ کنٹرول روم بھی قائم نہیں کیا جاسکا۔
دریائے ستلج کے اپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے حفاظتی بند بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

Category
🗞
News