شورکوٹ (میڈیا رپورٹر) — ملتان روڈ کوٹھی اڈہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں گُل فام نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ اُس کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار عورت شدید زخمی ہو گئی۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر کی تفصیلات کے مطابق کوثر آباد کا رہائشی گُل فام ایک عورت ممتاز مائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کسی کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ کوٹھی اڈہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے گُل فام موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ ممتاز مائی شدید زخمی ہوگئی ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی ممتاز مائی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں اسے نازک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیاہے۔

Category
🗞
News