• 3 years ago
نارا چونڈکو میں 13 جولائی سے لگاتار بارش برسنے کے باعث کپاس کی سینکڑوں ایکڑ تیار فصلیں تباہ و برباد ہو گئی ہیں۔

دوسری طرف شدید بارش کے باعث برسات کے پانی کھڑا ہو جانے کی وجہ سے سانگھڑ سے چونڈکو جانے والی اہم ترین شاہراہ دریا کا منظر پیش کر رہی ہے اور تباہی کا شکار ہو رہی ہے۔

پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”صدام گُل مہرانی“ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 15 دن گزرنے کے باوجود کسی بھی سرکاری افسر یا ادارے نے عوام کو آسانی فراہم کرنے کے لیے کوئی قدم اٹھانا تو درکنار معائنے کے لیے آنا بھی گوارہ نہیں کیا۔ تھک ہار کر تحصیل نارا کے سابقہ چیئرمین سردار بخش علی خان نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی مرمت کا شروع کر دیا ہے اور شاہراہ پر کنکر، پتھر اور ریت ڈال کر ٹریفک کا بحال کر دیا ہے۔

دوسری جانب گاؤں علی آباد مہرانی، محمد رمضان ملاح اور آس پاس کے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے جبکہ پانی کے کھڑے ہونے کہ وجہ سے مچھروں اور مکھیوں نے بھی آزادانہ نقل و حمل شروع کر دی ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہیں۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ ہماری انتظامیہ سے اپِیل ہے کہ وہ فی الفور م مچھر مار سپرے کر کے انہیں اور ان کے بچوں کی جان بچائیں۔

Category

🗞
News

Recommended