لُڈن (شمعون نذیر — میڈیا رپورٹر) پولیس تھانہ لڈن کے سب انسپکٹر راؤیاسر نواز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقاص گھمن کا عید الضحیٰ کے موقع پر شراب ڈیلر کے خلاف کریک ڈاوٴن ۔
کارروائی کے دوران شراب کی بڑی سپلائی پکڑی گئی جبکہ منشیات فروش لاہور کا ریئس ڈوگر بتایا جارہا ہے جس نے لڈن اور گردونواح میں شراب کی سپلائی دینی تھی ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئےبتایا کہ منشیات فروش نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ منشیات فروش کی گاڑی سے کئی گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئی اور سب انسپکٹر یاسر نواز کی پرائیوٹ گاڑی بھی متاثر ہوئی اور ریڈ کے دوران سب انسپکٹر راؤ یاسر نواز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقاص گھمن معمولی زخمی ہوئے۔
تھانہ لڈن پولیس کے سب انسپکٹر راؤیاسر نواز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقاص گھمن نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز شروع کردیا ہے۔
اہل علاقہ نے پولیس کی کارروائی کو سراہا ہے اور ڈی پی او وہاڑی سے ملزم کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Category
🗞
News