عرس و میلہ دربار احمد علی ،سید قمر علی شاہ شمسی کا اختتام

  • 2 years ago
شورکوٹ (خالد شہزاد — مِیڈیا رِپورٹر) عرس و میلہ دربار احمد علی ،سید قمر علی شاہ شمسی کا اختتام پر گدی نشین دربار عالیہ سید مخدوم حسین شاہ نے دعا کروائی۔ میلہ کی اختتامی تقریب میں قوالی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

میلہ کے سرپرست مہر عابد حسین جوڑا کملانہ، مہر اسد عباس جوڑا کملانہ، مہر اسد عباس واہلہ آف چنیوٹ، خان افتخار خان بلوچ آف چنیوٹ، مہر ارشادحسین سیال ایم این اے مظفر گڑھ اور جاوید اقبال ملانہ سیال تھے ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر خالد شہزاد نے تفصیلاتے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایایکہ میلہ کی تقریبات میں کبڈی، بیل دوڑ، گھوڑا دوڑ کے مقابلے بھی کروائے گئے اور بچوں کے لیے جھولے، کھلونا شاپ کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے ۔ گدی نشین دربار عالیہ نے خصوصی تعاون کرنے پر جنجیانہ برادری جوڑا برادری ،چھوہن برادری ،ملانہ سیال برادری اور اعوان برادری کا شکریہ ادا کیا۔

سرپرست عرس و میلہ مہر عابد حسین جوڑا کملانہ کا کہنا تھا کہ میں شورکوٹ کی انتظامیہ کا اِنتہائی مشکور ہوں جن کے عملہ نے اپنی ڈیوٹی بڑی محنت ، ایمان داری اور فرض شناسی سے سرانجام دی۔ بہترین حفاظتی انتطامات پر ہم پوری انتظامیہ محکمہ پولیس کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

Category

🗞
News

Recommended