Shak aur Yaqeen Ki Nagha Hakeem Triq Mehmood

  • 9 years ago
شک اوریقین کی نگاہ
ان آنکھوں سے بہت کچھ ملتا ہے اوران آنکھوں سے بہت کچھ لٹتا ہے، یہ شک کی نظرہی توہوتی ہے، بس انسان کے دل کے اندربہت بڑی ہستی کی عقیدت یوں اِک پل کے اندرنیچے ڈھیرہوجاتی ہے ، چاہے وہ حقیقت ہویا نہ ہو۔ میرے آقاﷺ مسجدمیں اعتکاف میں تھے آپ ﷺ کی اہلیہ محترمہ ملنے کیلئے تشریف لائیں ، رات کاوقت تھا۔ آپ انہیں رخصت کررہے تھے ، اس وقت چندصحابہ آرہے تھے اوراندھیراتھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا یہ میری بیوی ہے۔ وہ سمجھ گئے، عرض کرنے لگے یارسول اللہ ﷺ ہمارے گمان میں بھی ہوسکتا ہے کہ کوئی اورعورت آسکتی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا جس کامفہوم ہے شیطان انسان کی رگوں کے اندرخون کی طرح دوڑتا ہے۔
کوئی بدگمانی،شک ہوسکتا ہے۔ شک کی نگاہ توہوتی ہے۔ حقیقت میں ہویا نہ ہو، بڑوں بڑوں کوگرادیتی ہے۔ اورشک کی نگاہ انسان کو کہاں سے کہاں پہنچادیتی ہے۔ اورکتنی بڑی ہلاکتوں میں ڈال دیتی ہے وہ شک کی نگاہ توہوتی ہے۔ بس ایک نگاہ ہوتی ہے۔ اورایک نگاہ شک کی حقیقتوں سے دورکردیتی ہے۔سوچوں ایک نگاہ یقین کی اورعقیدت کی اورایک نگاہ عشق کی اس سے کیاہوتا ہے۔ شک کی نگاہ سے تویہ ہوتا ہے ۔ اورعقیدت کی ،سچے عشق کی نگاہوں سے کچھ نہیں ہوتا؟ اس سے بھی ہوتا ہے ، میری عقل، میری سمجھ، آپ کی عقل، آپ کی سمجھ آئے یانہ آئے ہوتا ہے اورضروروہتا ہے۔ عقیدہ کی نگاہ سے عقیدت کی نگاہ سے یقین کی نگاہ سے ، ایمان کی نگاہ سے، عشق کی نگاہ سے بہت کچھ ہوتا ہے۔

Recommended