• 9 years ago
بسم اللہ کے کمالات
یہ بسم اللہ الرحمن الرحیم اپنی زندگی کاحاصل بنا لیں، گاڑی میں چابی گھومیں توبسم اللہ الرحمن الرحیم، موٹرسائیکل میں چابی گھومیں توبسم اللہ الرحمن الرحیم، دروازہ کھولیں گاڑی کا، گھرکا، کسی بھی الماری کا، کچن کی الماری کا، کبینٹ کا، دراز کا، بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ کوئی بھی کام بسم اللہ، ایسی عادت بن جائے ۔
میں نے ایک دہی والے کو دیکھا ، اس کی دہی سدابک جاتی ہے۔ وہ ہرقاف کے اوپر (چھوٹی سے تھالی جس سے دہی نکالتے ہیں) بسم اللہ الرحمن الرحیم، سچ پوچھیں اس کی دہی کی لذت اورہے ، اس کی دہی کامزہ اورہوتا ہے اور اس کی دہی اکثرختم ہوجاتی ہے اورلوگ کہتے ہیں کہ جلدی پہنچوورنہ وہاں دہی ختم ہوجائے گی، جہاں اس کی ایمانداری وہاں بسم اللہ کی برکت، دوسرے لفظوں میں پھر بسم اللہ سے ایمانداری بھی آتی ہے اور برکت بھی آتی ہے اور اس کی دُکانداری بھی خوب چلتی ہے۔

Category

📚
Learning

Recommended