• 9 years ago
2روحانی راز
ایک پیغام ہے اللہ کا اگرتوبہ ٹوٹ بھی جائے تو پھرمیرے پاس آجاؤ اوراگرتمہارے پچھلے توبہ کرکے نہیں مرے میں بڑا کریم ہے توان کیلئے مانگنا شروع کردے۔
اَلَّلھُمَّ اغْفِرْلِی وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتْ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَات
اس وظیفہ کی قبولیت اتنی زیادہ ہے جو 27دفعہ روزانہ اس کوپڑھے گا اللہ پاک اس کومستجاب الدعوات بنا دیتے ہیں اورمستجاب الدعوات اس کوکہتے ہیں یوں ہاتھ اوپرکیے اورمنہ پرپھیرنے سے پہلے فیصلے کروالیے۔
اس کی وجہ یہ ہے اپنے لیے بھی توبہ کررہا اوراپنے بڑوں کیلئے بھی توبہ کررہا اوراللہ کو یہ بات بہت پسند ہے میرے اللہ کوپسند ہے جو اس دنیا سے رخصت ہوگئے پتہ نہیں توبہ کے ساتھ مرے یا توبہ کے بغیرمرے۔ پتہ نہیں خدانخواستہ کونسی خطاکرتے ہوئے مرے اورکونسے گناہ کی حالت میں مرگئے یاحالت نیکی میں مرے۔ ہمیں توخبرنہیں اللہ کامعاملہ تھا رب نے پردے دے دیے۔ یااللہ میں ان کے لیے بھی مغفرت چاہتا ہوں۔
میں ایک دفعہ سوچنے لگا کہ اس دعامیں کتنی بڑی قبولیت ہے اس قبولیت کے اندرمجھے دور از ملے جومیں آپکو بتانا چاہتاہوں۔ دوروحانی راز اس دعا کے اندرملے جو آپ کو بتا رہا ہوں۔
اایک تویہ ہے کہ مجھے معاف کردے۔بس ٹھیک ہے معاف کردیا۔ حتیٰ کہ آپ جنازہ پڑھنے جائیں حیرت انگیزبات ہے کہ جنازہ پڑھتے ہوئے آپ کیادُعاکرتے ہیں ، یااللہ سب سے پہلے مجھے معاف کرزندہ کو، اس میت کو ،مولا جوموجودہیں، جوغائب ہیں، جونہیں ہیں، جوچھوٹے ہیں، جوبڑے ہیں، جو مذکرہیں، جومونث ہیں، مولا سب کو معاف کردے۔ اللہ اگرزندہ رکھ توپھرایمان پررکھ ، موت دے توایمان پردے۔ اُس میت کاتذکرہ صرف ایک بارآیا ہے۔
اصل میں اللہ کو اپنے بندوں کی مغفرت بہت پسندہے۔ اس لیے کہتاہوں تسبیح خانے والوں اپنے حلقے سے نکلو، ذات کو لیکرچلنا حلقہ ہے، میری مغفرت ہوجائے، میرے بچے پل جائیں، میری بلائیں ٹل جائیں، مزہ تونہ آیا ۔ تومحمدیﷺ مزاج تونہیں رکھتا۔ اُمتی کامزاج یہ نہیں ہے۔اس دعاکے دوراز بیان کررہا ہوں، ایک رازتویہ ہے کہ یہ پچھلوں کی مغفرت مانگتا ہے۔ آگے سب کی مغفرت مانگتاہے۔ یہ دوراز ہے۔

Category

📚
Learning

Recommended