Muhammad Rasoolullah Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
مُحَمَّدٌرَسُوْلُ اللّٰہ اَحمَدٌرَسُوْلُ اللّٰہ
ہربیٹی اوربیٹے کی جیب میں، والٹ (پرس) میں ایک تعویزبتاتا ہوں ،ضروررکھیں ۔ فضائل دُرود شریف میں حضرت شیخ الحدیث ؒ نے لکھا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن جمعے کی نماز کے بعد 35بار کاغذپرلکھے مُحَمَّدٌرَسُوْلُ اللّٰہ اَحمَدٌرَسُوْلُ اللّٰہ، بس تعویز لکھا گیا اورصرف ایک بارلکھنا ہے۔ جمعے کی نمازکے بعد سے مراد جمعے کے فرض یا سنتیں پڑھ کے۔35بار جو لکھے گا محمدرسول اللہ احمدرسول اللہ۔ اور جوشخص فجرکی نماز کے بعد اس کاغذکو نکال کرچند باردرود پاک پڑھے گااوراس کاغذکودیکھے گا۔ اور اس کے بعد واپس جیب میں ڈال لے گا اس کو بہت جلد مدینے والے ﷺ کا دیدار نصیب ہوگا۔
یہ چیزیں ہیں حسن وجمال کو بڑھانے کے لیے اوراس میں حسن وجمال کاجونقطہ بیان کرنا چاہتاہوں ،وہ یہ ہے۔ جو صبح اس کو دیکھتے ہوئے دُرود پاک پڑھے گا اوریہ ناپاکی میں بھی کرسکتے ہیں کاغذکے اُن لفظوں کو ہاتھ نہ لگے کاغذکوکونوں سے پکڑکر یالیمنیشن کرالیں ، باریک باریک ایسالکھیں جتنا شناختی کارڈ سائز ہوتا ہے اتنا یا اس سے تھوڑا سا بڑا ہوجائے تو اس کو لیمنیشن کرالیں۔ اس کو جیب میں رکھ لیں وہ خراب بھی نہیں ہوگا۔ جوخاتون اورمرد اس کو دیکھے گا اس کے فائدے ملیں گے۔
جو میک اپ کرنا چاہتا ہے وہ اس کو دیکھتے ہوئے چند بار دُرود پاک پڑھے اورپھر 35باریا 5بار مُحَمَّدٌرَسُوْلُ اللّٰہ اَحمَدٌرَسُوْلُ اللّٰہپڑھے۔ یقیناًجانیے اس کا حسن اس کاجمال اس کی خوبصورتی ،اُس کی آنکھیں، اُس کاناک، اُس کے دانت، اُس کے ہونٹ، اُس کاجسم، اللہ اُس کوایسا حسن دے گا اورانوکھی بات یہ ہے کہ اللہ اس چہرے کو نظربدسے بچائے گااورموت تک داغدارہونے سے بچائے گا۔

Recommended