• 9 years ago
روحانی غسل کاطریقہ:
نہانے سے پہلے کمرے میں قرآن پاک کی آخری چھ سورتیں (سورہ کافرون، سورہ نصر، سورہ لہب، سورہ اخلاص، سورہ فلق، سورہ ناس) معہ تسمیہ اول و آخر 3مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1مرتبہ یا3مرتبہ یا 5مرتبہ پڑھ کرنہانے کے لیے چلے جائیں۔بیت الخلاء کی دُعابِسم اللّٰہ۔ اَللّٰھُمَّ اِنّیِْ اَعُوْذُبِکَْ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَآءِثِ پڑھ کرپہلے بایاں پاؤں اندررکھ کرداخل ہوجائیں۔ اور جس طرح ہم غسل کرتے ہیں اس طرح نہاتے جائیں اور بیت الخلاء کی دُعا دل ہی دل میں پڑھتے جائیں (زبانی سے نہیں پڑھنی) اور اس کے ساتھ جس بیماری، جس تکلیف، جس روگ سے چھٹکارا چاہتے ہیں اس کا تصورکریں کہ وہ بیماری ، پریشانی ، ٹینشن ،روگ پانی کے ساتھ دُھل رہاہے۔اورمیری ساری نجاستیں، خباثتیں، غلاظتیں دھل رہی ہیں۔ نہانے کے بعد باتھ روم سے دایاں پاؤں پہلے باہررکھ کرنکل آئیں اور پھرباہرآکرپھرآخری چھ سورتیں معہ تسیمہ1مرتبہ یا3مرتبہ یا 5مرتبہ ۔ اول وآخر3مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ لیں۔
(نوٹ: اگرغسل فرض ہوتو چھ سورتیں نہانے کے بعد پڑھیں پہلے نہ پڑھیں)

Recommended