• 9 years ago
حفاظت کی دُعا:
بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی دِیِنی وَنَفسِی وَوَلَدِی وَاَھلیِ وَمَالیِ
جو شخص اس دُعا کااہتمام کرے گا اللہ اس کے ایمان ، جان، اولاد ، گھراورمال کی حفاظت کرے گا۔
اس دُعا کو پڑھنے والے کا خاتمہ ایمان سے ہوگا۔
جو یہ دُعا پڑھتا ہے اللہ اس کی اولاد کی حفاظت، بیماریوں ، حادثوں ، اغوا ، مشکلات ، پریشانیوں سے، دنیامیں ناکام ہونے سے ، دنیا برباد ہونے سے، آخرت بربادہونے سے ، ایکسیڈنٹ سے ، کسی بڑے حملے سے اورگھروالوں (بیٹی، بہو، ماں، بہن، ) کی حفاظت بھی کردیتا ہے۔جب انسان اس دعا کو پڑھتا ہے تواللہ غیبی حفاظت کاایسا نظام قائم کردیتا کہ جادو ، جنات، خطرناک قسم کے فتنوں ،نظربد اوراَن دیکھی خطرناک مخلوق کے واروں سے اللہ بچاتا ہے۔ اللہ طاقتورفرشتوں کاایسانظام بنا دیتا ہے کہ اللہ ان کی حفاظت کرکے دیکھا دیتا ہے۔ اس دُعا کے اندوروہ طاقت ، تاثیراور قوت ہے ۔اس دعا کو اپنی زندگی کاحصہ بنائیں ، اپنے بچوں کویاد کروائیں، اپنے گھروالوں کویاد کروائیں، یہ وقت کی ضرورت ہے۔ یہ فتنوں کادَور ہے ، پل پل میں مشکلات ہے ، پریشانیاں ہیں، حوادث ہیں۔یہ دُعا اِن تمام مشکلات وپریشانیوں کا حل ہے۔
اس کو روزانہ 3دفعہ یا 7دفعہ یا 11دفعہ یا ایک تسبیح صبح وشام پڑھا لیں۔

Recommended