تیرا انتظار – کرے بے قرار – کہوں باربار آجا - تنویر نقوی

  • 9 years ago
تیرا انتظار – کرے بے قرار – کہوں باربار آجا
آجا - میرے راز دار
یہ ہوا کا زور – یہ ندی کا شور – ہے بھری بہار آجا
آجا - میرے راز دار
آئی تیری یاد – مچی دل میں دھوم
میرا پیار آج – گائے جھوم جھوم
ہنسے ہر امنگ میرے انگ انگ میں نیا خمار آجا
آجا - میرے راز دار

تو ہی میری روح تو ہے میری جان
تجھے سر کا تاج لیا میں نے مان
میں ترے نثار – میرے غمگسار – کہے تجھے سے پیار آجا
آجا - میرے راز دار

ملی یوں نگاہ گئی خود کو بھول
مجھے دیکھ دیکھ ہنسے پھول پھول
میرے سب غرور – ہوئے چور چور – گئی دل سے ہار – آجا
آجا - میرے راز دار

Recommended