یاد کروں تجھے شام سویرے - تنویر نقوی

  • 9 years ago
یاد کروں تجھے شام سویرے
میرے لبوں پر گیت ہیں تیرے
جب ڈھلتے ہیں شام کے سائے
ہر اک آہٹ من دھڑکائے
دھوکا کھائیں نیناں میرے
یاد کروں تجھے شام سویرے

تیرے ملن کی آس لگائے
پلکوں پہ جگ مگ دیپ جلائے
پھر بھی ہوئے نا دور اندھیرے
یاد کروں تجھے شام سویرے

جس کے انگ انگ پیار بسا ہو
ایک نیا سنسار بسا ہو
وہ کیسے مکھ پیار سے پھیرے
یاد کروں تجھے شام سویرے

فلم : موسیقار
گائیک : میڈم نور جہاں
شاعری : تنویر نقوی

Category

🎵
Music

Recommended