گائے گی دنیا گیت میرے - تنویر نقوی - نور جہاں

  • 9 years ago
گائے گی دنیا گیت میرے
سریلے رنگ میں
نرالے رنگ میں
بھرے ہیں ارمانوں میں
بول مرے انمول خزانے
مول کوئی دل والا جانے
ان سے دلوں میں پیار بھرے
سریلے رنگ میں نرالے رنگ میں
بھرے ہیں ارمانوں میں - گائے گی دنیا گیت میرے
کتنی راتیں جاگ گذاریں
کتنی خوشیاں ان پر واریں
گیتوں میں تب یہ بول ڈھلے
سریلے رنگ میں نرالے رنگ میں
بھرے ہیں ارمانوں میں - گائے گی دنیا گیت میرے
کیسے جلتے ہیں پروانے
یہ انداز کوئی کیا جانے
جانے وہی جو آپ چلے
سریلے رنگ میں نرالے رنگ میں
بھرے ہیں ارمانوں میں - گائے گی دنیا گیت میرے
موسیقار