لودھراں ضلع کے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی زیر صدارت مساجد و امام بارگاہوں میں حکومتی احکامات کے مطابق حفاظتی اقدامات کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
وسی او
اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکلیم یوسف، سید وسیم حسن، ملک احمد فراز اعوان سمیت پولیس اور انتظامی محکموں کے افسران شریک تھے۔ اجلاس میں حکومت پاکستان کی جانب سے جاری 20نکاتی ہدایت نامہ کے مطابق مساجد و امام بارگاہوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ بارے حفاظتی امورکا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صدر مملکت پاکستان کی علماء کرام سے مشاورت کی روشنی میں جاری ہدایات نامہ کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز و تروایح کے اہتمام کا بھی خصوصی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ہر ہفتے مساجد میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا اور مساجد کو نمازیوں اور روزہ داروں کیلئے کورونا سے محفوظ رکھا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہاکہ رمضان المبارک کے لئے صدر مملکت کی جانب سے جاری ہدایت نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے اور سماجی فاصلہ 6فٹ کے اصول پر عمل پیرا ہوا جائے۔ انہوں نے کہاکہ زائدعمر کے نمازیوں کو گھروں میں نماز ادا کرنے کی تلقین کی گئی ھے
رپورٹ مہر شعیب اختلاف نیوز کہروڑپکا

Category
🗞
News