• 7 years ago
" اب تک " نیوز رپورٹ !
حتمی طریقہ علاج
( انتہائی سادہ آسان اور رنگ مذہب و ملت سے بالآتر شفاء)

مورخہ 5 جون 2018 کو " ہوٹل اسلام آباد " میں سائنسدانوں اور جدید طب کے ماہرین نے ایک دلچسپ مذاکرہ " حتمی شفاء " میں شرکت کی ۔

موضوع_سخن لاھور و اسلام آباد کے ہسپتالوں کے شعبہ انتہائی نگہداشت کے ماہرین کا یہ مشاہدہ کہ ان کے مہلک لاعلاج امراض کے لا تعداد مریضوں کا جدید طبی علاج کے ساتھ ساتھ سورہ الرحمن کی قرات دن میں 3 بار سنانے سے ماشاءاللہ جو حیران کن نتائج حاصل ہورہے ہیں ان کی کیا کیا سائنسی توجیہات ممکن ہو سکتی ہے ؟

THE ULTIMATE REMEDY

حتمی شفاء کے نام سے " قران شفاء ہے اور منجانب اللہ ہے " پر Director S&I محترمہ ارم حمید اور اسلام آباد PIMS HOSPITAL کی ماہر ھارٹ سرجن ڈاکٹر ماہ رخ خان ، سروسز ہسپتال لاھور شعبہ انتہائی نگہداشت کے ماہر ڈاکٹر محمد جاوید احمد اور LUMS یونیورسٹی کے شعبہ مالیکیولر بائیولوجی کے سائنسدان ڈاکڑ محمد طارق نے بطور مقرر حاضرین کو نہ صرف اپنے ذاتی تجربات و مشاہدات سے آگاہ کیا بلکہ ان حیران کن حوصلہ افزاء نتائج کی ممکنہ توجیہات پر سیرحاصل روشنی ڈالی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ان کے مشاہدے کے مطابق معاشرے میں بڑھتی ہوئی منفی سوچ بالخصوص نفرت ہوس حسد کینہ بغض و تعصب اور عدم برداشت نفسانیت و غاصبانہ سوچ کو جنم دیتی ہے ۔ یہ منفی رجحانات بالآخر مایوسی ڈپریشن غصہ بدلہ زود رنجی تشدد انتہا پسندی یا لاچارگی کے بعد ناصرف نشہ بازی بلکہ خودکشی کی حد تک لے جاتے ہیں۔ یہی منفی سوچ اور نفرت روح کی کمزوری کا باعث بنتی ہے اور یہ روحانی کمزوری ایک لاغر انسانی جسم کی صورت ظاہر ہوتی ہے ۔
نفرت ہر بیماری کی جڑ ہے ۔ روح کمزور ہوتی ہے تو جسم بیمار ہو جاتا ہے۔ ان کے نزدیک بے غرض و بے لوث پیار ہی اس نفرت کے کالے جادو کا علاج ہے ۔
ان مہلک بیماریوں کا سورہ الرحمن کی قرات ( مصری قاری عبدالباسط عبدالصمد مرحوم کی بغیر ترجمہ والی) سنانے سے کیسے علاج ممکن ہو رہا ہے ؟
خلیات میں کیا کیمیائی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں کہ کینسر ایڈز کالے یرقان ڈپریشن آرتھرائٹس اور آٹو امیون بیماریوں سمیت لاتعداد بیماریوں کے شدید بیمار مریض بھی شفاء یاب ہوئے جبکہ خود معالج انہیں لاعلاج قرار دے چکے تھے ؟
یہ تحقیق کرنا اب سائنسدانوں کا کام ہے کہ قرانی قرات کی یہ لہریں کس طرح طبعی تبدیلی لاتی ہیں ؟
کیا یہ کسی خاص ریڈیو فریکوئنسی پر ریڈیشن کا کمال ہے جو بیمار خلیات کی مرمت یا تندرستی کا باعث بنتا ہے ؟

آخر میں حاضرین نے اس انتہائی سادہ آسان اور رنگ مذہب و ملت سے بالآتر طریقہ علاج کے عملی مظاہرہ کا تجربہ بھی کیا اور اجتماعی دعا سے فیضیاب ہوئے ۔ محترمہ ظاہرہ زین صاحبہ نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے ۔ اور اس دلچسپ مذاکرہ کا سلمان ہمایوں صاحب کی سرکردگی میں کامیاب انعقاد کروانے پر مست مست ھیلرز کے تمام روح_ رواں دلداروں ❤❤❤ کو مبارکباد بھی پیش کی گئی ۔
اللہ اللہ اللہ

Category

People

Recommended