Sindh Police Hospital will be upgraded to provide better welfare to police personnel

  • last year
پولیس اہلکاروں کو بہتر فلاح و بہبود فراہم کرنے کے لئے سندھ پولیس ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے گا

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کو سندھ پولیس ہسپتال گارڈن کی موجودہ سہولیات اور سروسز کو بہتر اور اپ گریڈ کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

اس تناظر میں ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے سی پی ایل سی چیف محمد زبیر حبیب اور ایس ایس یو کے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ انڈس ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر عبدالباری خان نے ان کا استقبال کیا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر عبدالباری خان نے انہیں انتظامی اقدامات اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈس ہسپتال کے ساتھ مل کر سندھ پولیس ہسپتال کی سہولیات اور سروسز کو بہتر کررہے ہیں جس سے سندھ پولیس ہسپتال کی سروسز میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئے گی۔

ڈاکٹر مقصود احمد نے انڈس ہسپتال کی قیادت کی جانب سے ضرورت مندوں کے لیے مفت طبی خدمات کی فراہمی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انڈس ہسپتال اعلیٰ معیار کے مطابق انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال ہے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی نےدورے کے دوران مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

#SSU #DIG #DrMaqsoodAhmed #police #SindhPolice #IGSindh #police #hospital #karachi #medical #doctor #personnel #IndusHospital #cplc #cplcsindh

Recommended