• 9 years ago
#NewsPackage: Dr Aamir Liaquat ended the hunger strike of PTCL retired employees at press club 31 May 2016

کراچی پریس کلب میں جاری پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کی علامتی بھوک ہڑتال ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ختم کرادی

پینشنز میں اضافہ نہ ہونے پر پی ٹی سی ایل کے
ریٹائرڈ ملازمین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے علامتی بھوک ہڑتال کی ریٹائرڈ ملازمین سے اظہار ہمدردی اورانکی علامتی بھوک ہڑتال ختم کروانے معروف مزہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے ملازمین کو جوس پلاکر علامتی بھوک ہڑتال ختم کرادی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں پینشن بڑھانے کا بھی مطالبہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی آمد پر ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین سے بات چیت کے دوران کہا کہ میرا سیاست سے ایک واسطہ رہا ہے ، میں نے سیاست کو طلاق نہیں دی ہے اب آنا پڑھے گاواپس مسئلہ یہ ہے تھوڑے دنوں کے لئے چھوڑ دیا تھا اب آنا پڑھے گا واپس۔ میں آیا اس لئے ہوں کہ انکے ساتھ بیٹھوں جب میں نے ان کی باتیں سنیں تو اتنا دکھ ہوا انکو میں نے ظاہر ہے علامتی بھوک ہڑتال بھی ختم کرائی ہے ۔ میں ان سے وعدہ کرکے گیا ہوں جس سطح پر بھی ہوگی آواز انکی اٹھاوں گا بلند کروں گااور رمضان ٹرانسمیشن نشریات آرہی ہیں وہاں سے بھی ہم آواز بلند کریں گے کیونکہ یہ پینشنرز کا مسئلہ ہے یہ ہر گھر کا مسئلہ ہے ۔ ہر گھر میں کسی بچے کا بچی کا بوڑھا باپ گھر میں ہے جس کی پینشن پر گھر چلتا ہے

Category

📺
TV

Recommended