• 8 years ago
اچھی بات کہو، اچھی بات سنو
اچھائی کرو، ایسے جیئو
چاھے یہ دنیا برائی کرے
تم نہ برائی کرو
دکھ جو اوروں کے لیتے ہیں
مر کے بھی زندہ رھتے ہیں
آ نہیں سکتیں اس پہ بلائیں
لیتا ھے جو سب کی دعائیں
اپنے ھوں یا بیگانے ھوں
سب سے بھلائی کرو
چیز بری ھوتی ھے لڑائی
ہوتا ھے انجام تباھی
پیار سے تم سب کو اپنالو
دشمن کو بھی دوست بنا لو
بھٹکے ہوئے انسانوں کی
تم رھنمائی کرو
اچھی بات کہو
اچھی بات سنو

Category

🎵
Music

Recommended