Barkat Ka Darwazay Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
برکت کے دروازے
رب نے برکت کورکھا ہے اوربرکت کودیکھاتا ہے اوربرکت ہے۔یقین مانیے کہ اگربرکت کے دروازے آپ مجھ کونظرآجائے توکائنات کی بڑی بڑی فتحوحات پاسکتے ہیں۔ یقین جانیے برکت کے دروازے اللہ سے کھلوا لیں تواللہ نسلیں پال دے گا۔ اس ملک کے ذرے ذرے کورب سونا بنادے گا۔ اگرہم برکت کے وجود کو پالیں تو ہم بادشاہ کی طرف توجہ نہیں کریں گے کہ وقت کابادشاہ مہنگائی کررہا ہے ،مہنگائی تواس کے بس میں ہے ہی نہیں۔ مہنگائی توہوتی ہی ہماری خطاؤں سے ہے، ہمارے اعمال سے ہے۔ اوپرپھول پھینکیں گے توپھول گریں گے، اوپرپتھرپھینکیں گے تو پتھرگریں گے ۔
برکت انگریزکے پاس نہیں ہے، برکت گورے کے پاس نہیں ہے۔ کسی ڈکشنری میں برکت کامعنی نہیں ہے۔ برکت ہے تو مومن کے پاس ہے۔ کیوں ان کے ہاں برکت کہیں گئیں تو وہ کہیں گئیں کثرت اورہمارے ہاں برکت کو کثرت نہیں کہتے۔ اوراس کی مثال میں اکثردیاکرتا ہوں کہ کتی کتنے بچے دیتی ہے اوربکریاں کتنے بچے دیتی ہیں اوراس کے ریوڑدیکھیں اوراب قربانی آرہی ہے قربانی پرلاکھوں ، کروڑوں جانورذبح کیے جاتے ہیں اورآج تک جانوروں کافقدان نہیں آیاکہ اب جانورنہیں ملیں گی لہٰذا انڈے کی قربانی کرو۔