Akhri 6 Surtoo Ki Barkat - Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
6سورتوں کی برکات
ایک پیکج الم نشرح، الم ترکیف اور آخری 6سورتیں۔ اگریہ نہ پڑھ سکیں تو کبھی کبھی الم نشرح الم ترکیف اور کبھی 6سورتیں پڑھ لیا کیاکریں۔ یا کچھ رکعتوں میں الم نشرح اور کچھ رکعتوں میں 6سورتیں پڑھ لیں۔ دونوں کے کمالات مل جائیں گے۔ آج کی بیماریوں کے دورمیں، پریشانیوں کے دَورمیں، خواہشات کے دَورمیں، 6سورتیں کے عمل کو ضرورکریں۔
آخری چار قل کی تاثیرتوآپ جانتے ہیں ۔ ان کی طاقت اورتاثیر جنات کے لیے جادو کے لیے، نظربد کے لیے ، آفات کے لیے ، بلیات کے لیے، رزق رُوکا ہوا ہو ، صحت روکی ہوئی ہو،گھروں میں جھگڑے ، پریشانیاں ہوں، مسائل ،مشکلات ہوں، آخری چاروں قل کی تاثیرصدیوں سے چلی آرہی ہے۔ ان 6سورتوں کے پیکج میں آخری چارقل بھی موجود ہیں۔