6 Bismillah & 5 Surtain - Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
6بسم اللہ اور5سورتوں کا خاص عمل
صحت اور عافیت کی نعمت کو تلاش کریں۔ صحت اورعافیت کی نعمت کو پانے کا ایک بالکل آسان عمل ۔ میرے آقا مدینے ﷺ کا خاص عمل۔ مسنون عمل۔ زندگی میں دونوں نعمتیں ملیں گی۔
ایک صحابیؓ سفرمیں تشریف لے گئے۔ واپس پرآپ ﷺ سے عرض کیا کہ یارسول اللہ ﷺ میرے ساتھ سفرمیں سب سے زیادہ مسائل رہے ، مشکلات رہی، زادہ راہ، پریشانیاں۔ بس زندگی اسی میں رہی۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ جب آئندہ سفرمیں جایاکر6بسم اللہ اور5سورتیں پڑھ لیا کر ۔
بسم اللہ پڑھ کرسورہ کفرون، بسم اللہ پڑھ کر سورہ نصر، بسم اللہ پڑھ کر سورہ اخلاس، بسم اللہ پڑھ کر سورہ فلق، بسم اللہ پڑھ کر سورہ الناس اور پھرآخرمیں بسم اللہ پڑھ لیا کر۔
وہ صحابی پھردوبارہ سفرمیں گیا اور یہ عمل کیا۔ واپسی پرآیا اورحضورپاک ﷺ کی خدمت میں حاضرہوا اور عرض کی یارسول اللہ ﷺ اللہ نے سفرمیں مجھے سب سے زیادہ سکھی رکھا۔سب سے زیادہ پرسہولت میں رہا۔ سب سے زیادہ چین، رحمتیں، برکتیں میں نے دیکھیں۔ جب دَوربدل جائے، جب نقشیں بدل جائیں اور ہرطرف فتنے ہی فتنے ہوں ، آفتیں ہی آفتیں ہوں ، مشکلات ہی مشکلات ہوں اور ہرطرف مسائل ہی مسائل ہوں۔ زندگی کے اُس دَورمیں یہ عمل کرنا لازمی ہے ۔ جو سفرمیں آپ کررہے ہیں۔ یہ عمل ہے سفرکا۔ اور ہماری زندگی کا یہ سفر جس کی صبح وشام ہو رہی اورزندگی یہ تمام ہورہی۔ اور اگریہ عمل کرلیں گے زندگی سہولت عافیت سے گزرے گی۔ صحت کیلئے اور عافیت کیلئے یہ عمل بہت انوکھا عمل ہے۔ یہ عمل بہت لاجواب عمل ہے۔