PIA EMPLOYEES INSAF FRONT

  • 10 years ago
انصاف فرنٹ کے منشور کے اہم نکات یہ ہیں :
01۔ ایک ادارے میں کام کرنے والے مزدوروں کی بنیادی تنخواہ اور مراعات کو یکساں کیا جائے
02۔ادارے میں کام کرنے والے تمام ڈیلی ویجیز ملازمین کو مستقل یا کم از کم کنٹریکٹ پر ضرور رکھا جائے
03۔نئی منتخب ہونے والی CBA کے ساتھ نئے چارئٹر آف ڈیمائنڈ کی منظوری سے پہلے پچھلے کئے ہوئے معاہدوں پر عمل کیا جائے
04۔پی آئی اے کو نجکاری کے بجائے بحالی کی طرف لے جایا جائے اور بحالی کے لیے ادارے کے اندر موجود اچھے افسران کو موقع دیا جائے جن کی کوششوں سے پی آئی اے کا پہلی سہماہی ماہ کا خسارہ تقریباََ 50% کم ہوا ہے اور جس کا اعتراف قومی اسمبلی اور سینٹ میں حکومت کر چکی ہے
05۔پی آئی اے کے لیے کی جانے والی تمام خریداریوں کو لیز جہازوں سمیت شفاف بنایا جائے
06۔پی آئی اے میں چیک اینڈ بیلنس قائم رکھنے کے والے تمام شعبوں کو با اختیار اور متحرک کیا جائے ۔خاص طور پرپی آئی اے سیکورٹی آڈٹ ویجیلنس اور MIS وغیرہ۔پی آئی اے میں موجود ملازمین کو شعبوں میں مستقل کرکے پرائیویٹ سیکورٹی اور ان جیسے کاموں کی مد میں خرچ ہونے والے کروڑوں روپوں کو بچایا جائے
07۔تمام ملازمین کی سنیارٹی کی مد میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالا کیا جائے

Category

🗞
News

Recommended