PML-N's Electronic ad on its Manifesto for Election-2013

  • 11 years ago
چلو ہم اس طرف نکلیں چلو ہم اس طرف جائیں
جہاں امید کا رستہ سراسر اپنا رستہ ہو
جہاں پر سارے بچوں کے گلے میں سکھ کا بستہ ہو
جہاں پر شہر کی سڑکیں خوشی سے جگمگاتی ہوں
جہاں پر گاؤں کی پگڈنڈیاں بھی مسکراتی ہوں
جہاں اپنی زمیں پر اپنی فصلیں لہلہاتی ہوں
جہاں بارود کی بو ہو نہ گولی کی صدائیں ہوں
جہاں پر صاف پانی کی روانی گنگناتی ہو
جہاں محنت پسینے سے کمائی خوب آتی ہو
جہاں پر سب برابر ہوں جہاں میزان پورے ہوں
جہاں پر بیٹیوں بہنوں کے سارے ارمان پورے ہوں
جہاں ہوں خواب بھی اپنے جہاں تعبیر بھی اپنی
جہاں تقدیر بھی اپنی جہاں تدبیر بھی اپنی

Category

🗞
News

Recommended