Parveez Elahai Ko Giraftar Krne Ke Leye Police Zahoor Elahai Road Pohnch Gai | Public News

  • last year
پرویز الہی کو گرفتار کرنے کے کیے پولیس ظہور الہی روڈ پہنچ گئی، پولیس کی بھاری نفری ظہور الہی پیلس کے باہر موجود، چوہدرئ پرویز الہی کو پیڑول بم پھینکنے اور کار سرکار میں مداخلت پر غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے، اینٹی کرپشن کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ترقیاتی فنڈز میں خرد برد کا مقدمہ بھی درج ہے

پولیس آج پرویز الہی کو گرفتار کرے گی، واضح رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے آج پرویز الہی کی ضمانت کینسل کی گئی تھی، پرویز الٰہی کے گھر کے داخلی و خارجی دروازے پر پولیس کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی پولیس نفری کے ہمراہ ظہور الٰہی روڈ پر موجود ہیں
| Public News | Breaking News | Pakistan Breaking News

Recommended