ALI MAT JAO | Ayam e ALI | 21st Ramdhan| Noha 2023

  • last year
Bismillah!
21 Ramzan noha 2023
*Ali Mat Jawo *

Muzammil Hussain Nagri
Poet: Fakhara Batool
Composition: Arshad Bismil
Audio: Tirma zaidi
Video: Al Qaim Network


Lyrics


۔
مصطفی' کے اے علمدار علی ص مت جاو
اے یتیموں کے مددگار علی ص مت جاو
۔
بین کرتی ہیں تری بیٹیاں روتے ہیں پسر
یہ ھے پردیس__ یہ یثرب تو نہیں ھے سرور
ہائے توحید کے غم خوار علی ص مت جاو
۔
تیرے بچوں کے اجڑنے کی بھی رت دور نہیں
آشیاں تیرا بکھرنے کی بھی رت دور نہیں
اے محمد ص کے وفادار علی ص مت جاو
۔
واہ حجابا کی صدا سن کے بھی بولے نہ علی ص
ہائے بابا کی صدا سن کے بھی بولے نہ علی ص
کیسے جائیں گی یہ دربار علی ص مت جاو
۔
ہائے عباس ص کو یوں چھوڑ کے جاو نہ ابھی
سب کی امید کو یوں توڑ کے جاو نہ ابھی
ہائے زہرا ص کے عزادار علی ص مت جاو
۔
ہائے سجدے میں شہادت تری بھولے گی نہیں
ہمکو بےمثل عبادت تری بھولے گی نہیں
ہائے وحدت کے اے کردار علی ص مت جاو
۔
ھے سقیفے کی کہانی کا یہی موڑ نیا
غاصبوں کی ھے نشانی کا یہی موڑ نیا
ظلم کا گرم ھے بازار علی ص مت جاو
۔
میں نے لکھا ھے بتول* آج یہ نوحہ رو کے
العجل کہہ کے دیا آج یہ پرسہ رو کے
مرے مولا مرے سرکار علی ص مت جاو

Category

🎵
Music

Recommended