• last year
عمران خان پر حملہ، ملزم نوید کے فون سےنمبرز اور کالز کا ریکارڈ مل گیا#news #live #pakistan #2022

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار نوید کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون سے دو مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئی ہیں، ملزم کے پاس ایک نمبر ’نا ہے، نا ہو گا نہ رہے جی‘ کے نام سے محفوظ تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 1869 کالز کا ریکارڈ مل گیا۔

فارنزک رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون میں 337 ایس ایم ایس، 1956 تصاویر اور 212 ویڈیوز ہیں، ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہیں کیا جا سکا

Category

🗞
News

Recommended