• 5 years ago
کشتی تیرا نصیب چمکدار کر دیا
اِس پار کے تھپیڑوں نے اُس پار کر دیا
افواہ تھی کہ میر طبعیت خراب ہے
لوگوں نے پوچھ پوچھ کے بیمار کر دیا
راتوں کو چاندنی کے بھروسے نہ چھوڑنا
سورج نے جنگوؤں کو خبردار کر دیا
رُک رُک کے لوگ دیکھ رہے ہیں میری طرف
تم نے ذرا سی بات کو اخبار کر دیا
اس بار ایک اور بھی دیوار گِر گئی
بارش نے میرے گھر کو ہوا دار کر دیا
بولا تھا سچ تو زہر پلایا گیا مجھے
اچھائیوں نے مجھ کو گناہ گار کر دیا
دو گز سہی مگر یہ میری ملکیت تو ہے
اے موت تُو نے مجھ کو زمیندار کر دیا

Recitation of poetry is deeply regarded for expressing your true feelings. It has been observed that poets in the past used to say poetry that depicts the social, cultural surroundings of their era.The poets used poetry as a weapon to put their thoughts forward for the readers. The poets are known for reviving romance, culture, social & political issues in the form of poetry collections. Depiction of true feelings and sentiments gave life to poetry.

Category

📺
TV

Recommended