• 4 years ago
ایک مدت کی ریاضت سے کمائے ہوئے لوگ
کیسے بچھڑے ہیں مرے دل میں سمائے ہوئے لوگ
تلخ گوئی سے ہماری تُو پریشان نہ ہو
ہم ہیں دنیا کے مصائب کے ستائے ہوئے لوگ
اس زمانے میں مرے یار کہاں ملتے ہیں .
اپنے دامن میں محبت کو بسائے ہوئے لوگ
تجھ کو اے شخص کبھی زیست کی تنہائی میں
یاد آئیں گے ہم عجلت میں گنوائے لوگ .
اُن کے رستے میں بچھا دیتے ہیں پلکیں اپنی
جب بھی ملتے ہیں ترے شہر سے آئے ہوئے لوگ
یہ غنیمت ہیں جو آزاد نظر آتے ہیں.
خواب پلکوں کے دریچوں میں سجائے ہوئے لوگ

Recitation of poetry is deeply regarded for expressing your true feelings. It has been observed that poets in the past used to say poetry that depicts the social, cultural surroundings of their era.The poets used poetry as a weapon to put their thoughts forward for the readers. The poets are known for reviving romance, culture, social & political issues in the form of poetry collections. Depiction of true feelings and sentiments gave life to poetry.

Category

📺
TV

Recommended