• 5 years ago
Koi Urooj De Na Zawal de
کوئی عروج دے، نہ زوال دے
مجھے صرف، اتنا کمال دے
مجھے اپنی راہ میں ڈال دے
کہ زمانہ میری مثال دے
تیری رحمتوں کا نزول ہو
مجھے محنتوں کا صلہ ملے
مجھے مال و زر کی ہوس نہ ہو
مجھے بس تو، رزق حلال دے
میرے ذھن میں تیری فکر ہو
میری سانس میں تیرا ذکر ہو
تیرا خوف میری نجات ہو
سبھی خوف دل سے نکال دے
تیری بارگاہ میں آئے، خدا
میری روز و شب ہیں، یہی دعا
تو رحیم ہے، تو کریم ہے
مجھے مشکلوں سے نکال دے
آمین یا رب العالمین

Category

🎵
Music

Recommended